وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے آج کہا کہ دیوالیہ قرار دئے گئے کاروباری وجے مالیہ جیسے معاملات سے ملک کے بینکاری سیکٹر کی بدنامی ہوئی ہے۔
مسٹر جیٹلی نے یہاں ایک پرائیویٹ میڈیا ہاؤس کی طرف سے منعقد پروگرام میں وجے مالیہ کے بارے میں پوچھے گئے ایک
سوال کے جواب میں براہ راست مالیہ کا نام لئے بغیر کہا کہ ایسے معاملات سے ملک کے بینکاری سیکٹر کی بدنامی ہوئی ہے اور ان کا حل تلاش نہیں کیا گیا تو یہ مستقبل کے لئے نقصان دہ ہو گا۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ غیر فعال اثاثہ (این پی اے) کا مسئلہ دو وجوہات سے ہے۔